کوئٹہ (صداقت انٹرنیشنل)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں کل یکم ذوالحجہ ہوگی اور عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ منائی جائے گی، کراچی میں چیئرمین کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین سمیت ارکان نے شرکت کی جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاسوں میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
