چاغی (ویب نیوز) ضلع چاغی کے تھانہ کی حدود سے ایک نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے ذریعے محمد یونس ولد محمد قاسم، سکنہ تحصیل منگچر ضلع قلات کے نام سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور قتل کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ شناختی کارڈ کی مدد سے مقتول کے ورثا سے رابطے کی کوشش بھی جاری ہے۔
