مقامی ۲۶ اگست ۲۰۲۶

چاغی میں فائرنگ سے قتل شخص کی لاش برآمد، مزدا ٹرکوں پر بھی فائرنگ

چاغی (ویب نیوز) چاغی کے علاقے شی سالار سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کی، جہاں مقتول کی شناخت صدام ولد قادر بخش، ساکن شی سالار، کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب چاغی کے چتر بازار کے قریب این-40 شاہراہ پر تفتان سے کوئٹہ جانے والے چار مزدا ٹرکوں پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی بھی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ٹرکوں کے ٹائر پنکچر ہوگئے جبکہ کم از کم ایک ٹرک کو آگ بھی لگا دی گئی، تاہم تاحال واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔