چاغی (ویب نیوز) ضلع چاغی کے پہاڑی علاقے میں واقع نجی مائنز سے 10 اگست کو مسلح افراد نے 7 افراد کو اغواء کیا تھا، جن میں سے ضیاء الدین، شاہ سلیم اور سید محمد بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے افراد میں 3 کا تعلق ضلع چاغی جبکہ 4 کا تعلق گلگت سے بتایا جاتا ہے، تاہم گلگت سے تعلق رکھنے والے چار مغوی تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
