تازہ ترین ۹ اگست ۲۰۲۶

چاغی: دالبندین سے اغوا ہونے والے کارگو بس ڈرائیور اور دو کنڈکٹرز بازیاب، بس تاحال لاپتہ

چاغی(ویب نیوز)چاغی کے دالبندین کے علاقے چہتر میں گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے کارگو بس کے ڈرائیور اور دو کنڈکٹرز کو بحفاظت رہا کردیا گیا ہے اور وہ واپس چہتر پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی رات این-40 کے چہتر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے کارگو بس کو سامان اور عملے سمیت اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ کارگو بس کے ڈرائیور استاد برکت اور دو کنڈکٹرز کو بعد ازاں رہا کردیا گیا اور وہ بحفاظت چہتر پہنچ گئے، تاہم کارگو بس اور اس میں موجود سامان تاحال لاپتہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بس میں تقریباً 1200 کارٹن آم اور چاول لدے ہوئے تھے، جو کوئٹہ سے تفتان منتقل کیے جارہے تھے۔