مقامی ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

چاغی: افغان مہاجرین کے انخلا میں خدمات انجام دینے والے 118 گاڑی مالکان ایک سال بعد بھی معاوضوں سے محروم

کوئٹہ(ویب نیوز)چاغی میں افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران ضلعی انتظامیہ کو گاڑیاں فراہم کرنے والے 118 گاڑی مالکان نے ایک سال گزرنے کے باوجود واجبات کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایندھن، ڈرائیوروں اور دیگر اخراجات اپنی جیب سے برداشت کیے، جبکہ بعض نے قرض بھی لیا، مگر تاحال ادائیگی نہیں ہوئی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔