کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران وہ شدید دباؤ کا شکار تھے اور جن اصلاحات کو نافذ کرنا چاہتے تھے وہ عملی شکل اختیار نہ کر سکیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پراپرٹی ویلیو ایشن، تاجروں کی رجسٹریشن اور بینک ٹرانزیکشنز کو ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کی کوشش کی، جبکہ ایف بی آر میں 10 سے 15 ہزار اضافی ملازمین کو فارغ کرنے کی تجویز بھی دی تھی، تاہم یہ اقدامات نہ ہو سکے۔ شبر زیدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ سسٹم خراب ہی رہے، جبکہ پاکستان میں جو بھی نظام کو درست کرنے کی کوشش کرتا ہے اُسے چند ماہ بعد باہر نکال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو گرفتاری کے اختیارات نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ زیادہ اختیارات سے کرپشن بڑھتی ہے، جبکہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی مؤثر ٹیکس کلیکشن نہ ہونا ہے۔ شبر زیدی نے مزید کہا کہ موجودہ نظام سے امیر طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے، اسی لیے حقیقی اصلاحات ممکن نہیں ہو پا رہیں۔
