لاہور(ویب نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کانٹریکٹ سسٹم میں بڑی اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے نیا پانچ ٹریک ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت پرانے اے، بی، سی اور ڈی گریڈز ختم کر دیے گئے ہیں۔ نئے نظام میں کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹس کے مطابق الگ ٹریکس میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ کارکردگی کی بنیاد پر شفاف سلیکشن ممکن ہو سکے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور دیگر حکام نے کہا ہے کہ یہ نظام 2026 کے کنٹریکٹ سائیکل سے نافذ ہوگا اور اس کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹ اور میرٹ کو فروغ دینا ہے۔
