اسلام آباد (ویب نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول 374 روپے 51 پیسے اور ڈیزل 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جن کا اطلاق 2 نومبر کی رات 12 بجے سے ہوگا۔
