کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر جبکہ کمی کے بعد ڈیزل 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
