پاکستان ۶ جون ۲۰۲۶

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی

ملک بھر میں آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔