کوئٹہ (ویب نیوز): وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 جولائی سے پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔
