پاکستان ۱۲ اگست ۲۰۲۶

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان

کوئٹہ (ویب نیوز) وفاقی حکومت نے 12 اگست 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 12 اگست سے ہوگا۔