کوئٹہ(ویب نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول 94 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 54 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 289 روپے 27 پیسے مقرر ہوئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کرکے 77 روپے 28 پیسے کردی گئی ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے اور مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
