اسلام آباد،(صداقت نیوز)حکومت پاکستان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 22 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے عوام، ٹرانسپورٹ اور کاروباری شعبے کو فائدہ پہنچے گا، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں بھی کمی آنے کی توقع ہے۔
