پاکستان ۱۸ اگست ۲۰۲۶

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ

کوئٹہ (ویب نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 18 اگست سے نافذ العمل نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے سے عوامی و تجارتی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مزید اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔