اسلام آباد (ویب نیوز) حکومت نے ایک روز قبل معمولی کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں1 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت335 روپے 81 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جن کا اطلاق29 جولائی سے ہوگا۔ حکومت نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا اور ہفتہ و اتوار کو پہلے سے مقررہ نرخ برقرار رہیں گے۔
