اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے تحت 25 اگست سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اضافہ ہوگا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
