اسلام آباد(ویب نیوز) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہے، اس سے قبل قیمت 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر تھی، جس سے عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا جبکہ گزشتہ روز پیٹرول میں 74 روپے اور ڈیزل میں 67 روپے فی لیٹر کمی بھی کی گئی تھی۔
