پاکستان ۹ مئی ۲۰۲۶

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے مقرر ہوئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔