کوئٹہ (ویب نیوز): جمعیت علمائے اسلام نظریاتی بلوچستان کے رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں مسلسل اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیاں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی میں کمی اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
