کوئٹہ (روزنامہ صداقت ویب اردو،)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر پیرکوہ پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایف سی کے شہداء اختر علی اور عیدو خان کے اہلخانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی، شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابلِ فخر ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے بھائیوں کے لیے ایک ایک سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مکمل سرپرستی کرے گی، حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید کی تصویر کو بوسہ دیا اور لواحقین کے صبر و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں تا قیامت یاد رکھی جائیں گی۔
