کابل (ویب نیوز) افغانستان کے وزیرِ شہری ترقی و رہائش مولوی نجیب اللہ حیات حقانی نے پکتیا ولایت کے مہاجرین ٹاؤن کے ترمیمی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 955 نئے رہائشی پلاٹ شامل کیے گئے ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ منصوبہ واپس آنے والے مہاجرین کی مستقل آبادکاری، شہری سہولیات کی بہتری اور منظم رہائشی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ منصوبے میں سڑکوں، سبزہ زار، تعلیمی و صحت کے مراکز سمیت بنیادی شہری سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ ایک جدید اور منظم بستی قائم کی جا سکے۔
