کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو مہنگائی اور عوامی مسائل پر آواز اٹھانی چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مولانا فضل الرحمان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو مہنگائی اور عوامی مسائل کے خلاف مشترکہ آواز اٹھانی چاہیے، جس پر مولانا فضل الرحمان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک کی حمایت کی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی جماعت اسلامی کی عوامی مسائل پر جمہوری جدوجہد کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی کے معاملے پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
