پنجگور (ویب نیوز) پنجگور کے علاقے چکول کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو قریب سے گولیاں ماری گئی تھیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مقتول کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
