پنجگور (ویب نیوز): پنجگور کے علاقے قادر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
