پاکستان ۱ جولائی ۲۰۲۶

پنجاب میں 9 لاکھ کسان کارڈ جاری، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم

لاہور (ویب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں اب تک 9 لاکھ کسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 50 ہزار کاشتکاروں کو بھی پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کسانوں کو اب تک 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں اور قرضوں کی واپسی کی شرح 99 فیصد رہی ہے، جبکہ زیادہ تر قرضے کھاد کی خریداری پر خرچ کیے گئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تین مراحل کے دوران 34 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں اور آئندہ تین برس میں مجموعی طور پر 50 ہزار ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا ہے اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جدید، شفاف اور کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا گیا ہے۔