مقامی ۳۰ جون ۲۰۲۶

پشین کے نوجوان ولی رحمان کی گمشدگی پر شدید تشویش، فوری بازیابی کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب نیوز)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے محنت کش نوجوان ولی رحمان کی پانچ روز سے جاری پراسرار گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری، محفوظ اور باعزت بازیابی، شفاف تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔