مقامی ۱ جون ۲۰۲۶

پشین کانفرنس میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اہم اعلان متوقع، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ (صداقت نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 4 جون کو ضلع پشین میں منعقد ہونے والی تحفظ دینی مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس ثابت ہوگی، جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور ملکی حالات کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع نہ صرف دینی مدارس کے تحفظ بلکہ بلوچستان کے دیرینہ مسائل، عوامی حقوق، نوجوانوں کے روزگار، امن و امان اور احساس محرومی کے خاتمے کے لیے ایک مضبوط آواز ثابت ہوگا، جبکہ صوبے بھر سے علماء، قبائلی عمائدین، سیاسی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔