مقامی ۳۰ اگست ۲۰۲۶

پشین میں 30 گھنٹوں سے بجلی بند، انجمن تاجران کا شدید احتجاج کی دھمکی

پشین (ویب نیوز)انجمن تاجران و دکانداران پشین کے ضلعی صدر نصیب اللہ کاکڑ کلیوال اور دیگر عہدیداروں نے شہر میں تقریباً 30 گھنٹوں سے جاری بجلی کی بدترین بندش پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل بریک ڈاؤن سے ہزاروں تاجر، دکاندار، مزدور اور مختلف کاروباری شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ اسپتالوں اور دیگر ضروری خدمات کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے، بصورت دیگر پشین کے ہزاروں تاجر اور دکاندار شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہوگی۔