تازہ ترین ۲۴ اگست ۲۰۲۶

پشین سرانان میں مزدوروں پر فائرنگ کی شدید مذمت، امن دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پشین کے سرانان بازار میں تعمیراتی کاموں میں مصروف بے گناہ اور نہتے مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش مزدوروں پر حملہ دہشت گردوں کے ظلم، بزدلی اور انسانیت دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر داخلہ نے عزم ظاہر کیا کہ بزدلانہ حملے میں ملوث امن دشمن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے واضح کیا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ ایسے واقعات بلوچستان کے امن، ترقی اور عوام کے بلند حوصلے کو کسی صورت کمزور نہیں کر سکتے۔