تازہ ترین ۲۴ اگست ۲۰۲۶

پشین سرانان میں مزدوروں پر فائرنگ کی شدید مذمت، امن دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پشین کے سرانان بازار کے علاقے میں تعمیراتی کاموں میں مصروف بے گناہ اور نہتے مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور محنت کش مزدوروں پر حملہ دہشت گردوں کے ظلم، بزدلی اور انسانیت دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر داخلہ نے عزم کا اظہار کیا کہ اس بزدلانہ حملے میں ملوث امن دشمن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے واضح کیا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور اس طرح کے واقعات بلوچستان کے امن، ترقی اور عوام کے بلند حوصلے کو کسی صورت کمزور نہیں کر سکتے۔