کوئٹہ (ویب نیوز): افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے کہا ہے کہ پشتونوں کو درپیش سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کا مستقل حل اجتماعی سیاسی اور نظریاتی اتحاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور مذہب کی سیاست کے تصادم نے پشتون معاشرے کو نقصان پہنچایا، اس لیے تمام سیاسی قوتوں کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔
