مقامی ۴ ستمبر ۲۰۲۶

پشتون قوم مزید تقسیم کی متحمل نہیں ہوسکتی، جنوبی، شمالی اور وسطی پشتونخوا کو متحد کرنا عزم ہے، احمد خان

کوئٹہ(ویب نیوز)افغان قومی موومنٹ کے سربراہ اور قائد تحریک صدر احمد خان نے کہا ہے کہ پشتون قوم کو ایک لڑی میں پرونے اور پشتون وطن کے تمام حصوں کو متحد کرنا ان کا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منقسم پشتون وطن کو مختلف ناموں سے پکارنے کے بجائے متحدہ صوبہ پشتونستان کا نام دیا جائے گا، جبکہ جنوبی، شمالی اور وسطی پشتون آباد علاقوں کو متحد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ احمد خان نے کہا کہ پشتونوں کا اتحاد قومی وحدت، شناخت اور اجتماعی قوت کو مضبوط کرے گا اور محرومی و محکومی کا مقابلہ متحد ہوکر کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی حقائق کے مطابق سابق فاٹا بھی متحدہ پشتونستان کا حصہ ہے اور پشتون وطن کو مزید تقسیم کرنے کی سیاسی کوششیں قوم کو مزید مشکلات سے دوچار کریں گی۔