مقامی ۱۶ ستمبر ۲۰۲۶

پشتون قومی جرگہ ضلع کوئٹہ آج ہوگا

کوئٹہ(ویب نیوز) پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی زیرصدارت ضلع کوئٹہ کا پشتون قومی جرگہ آج 17 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے شالکوٹ شادی ہال، سبزل روڈ کوئٹہ میں ہوگا۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق جرگہ کوئٹہ کے عوام کا نمائندہ اجتماع ہوگا، جس میں امن و امان، اغوا برائے تاوان، بدامنی، لوٹ مار، قبضہ گیری، شاہراہوں کی بندش، تجارت، زمینوں و قدرتی وسائل سمیت عوام کو درپیش معاشی و معاشرتی مسائل پر غور کیا جائے گا اور شرکاء کی تجاویز کی روشنی میں آئندہ کا متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ جرگہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔