کوئٹہ (ویب نیوز): پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں پشتون اضلاع کو نظر انداز کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے امتیازی اقدام قرار دیا ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں اور وسائل میں تمام اضلاع کو مساوی حصہ دیا جائے، بصورت دیگر احتجاج اور قانونی چارہ جوئی سمیت ہر آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
