کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبے خصوصاً کوئٹہ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، اغوا، ڈکیتی، راہزنی، بجلی و گیس کی طویل لوڈشیڈنگ، صفائی کے ناقص انتظامات، پانی کی قلت اور دیگر بنیادی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت پر عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی، رندوزئی پولیس اسٹیشن کی فوری بحالی، شہری سہولیات کی فراہمی اور منگلا کے عوام کی جبری بے دخلی کے منصوبے کو ختم کیا جائے۔ اجلاس نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مسائل حل نہ کیے گئے تو پارٹی عوام کے ساتھ مل کر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔
