کوئٹہ(ویب نیوز) ضلع موسیٰ خیل کی آل پارٹیز نمائندہ کمیٹی کے وفد نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی قیادت سے ملاقات کے دوران راڑاشم اور اندرپوڑ کو ضلع بارکھان میں شامل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ وفد کا مؤقف تھا کہ یہ علاقے تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی لحاظ سے ہمیشہ ضلع موسیٰ خیل کا حصہ رہے ہیں اور عوامی مشاورت کے بغیر انتظامی حدود میں تبدیلی عوام کے آئینی اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ پارٹی قیادت نے موسیٰ خیل کے عوام کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کو تمام آئینی، قانونی اور سیاسی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔
