مقامی ۲ اگست ۲۰۲۶

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی چمن میں ایکسائز محکمہ کے اقدامات کی مذمت

چمن(ویب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کوئٹہ۔چمن شاہراہ پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی راستوں کی بندش سے پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار چمن کے عوام کو اب گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ، پکڑ دھکڑ اور دیگر اقدامات کے ذریعے مزید مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ شہریوں کو بلاوجہ ہراساں اور ان کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ پارٹی نے حکومت بلوچستان، چیف سیکریٹری اور محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر یہ کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائے گا۔