کوئٹہ(ویب نیوز) ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین آگے روانہ نہ ہو سکی۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو جیکب آباد سے کوئٹہ تک کا کرایہ واپس کر دیا ہے تاکہ وہ متبادل انتظام کر سکیں۔
