تازہ ترین ۸ جولائی ۲۰۲۶

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برہم، درسی کتب کی عدم فراہمی پر رپورٹ طلب

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے خصوصی آڈٹ کا جائزہ لیتے ہوئے سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی بروقت عدم فراہمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ طلبہ تک معیاری درسی کتب کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔