پاکستان ۶ جولائی ۲۰۲۶

پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا- کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (ویب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے جائز آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔ کانفرنس میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور عوام کے دفاع کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے گا، جبکہ سندھ طاس معاہدے اور مسئلہ کشمیر پر قومی مؤقف کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا