کوئٹہ (ویب نیوز): پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ جلد مکمل کرنے کے لیے باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی اور چینی حکام کے درمیان ری فنانسنگ کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے رابطے جاری ہیں، جبکہ قواعد و ضوابط اور شرائط طے ہونے کے بعد رواں ماہ ہی رقم پاکستان کو موصول ہونے کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ جولائی کے دوران مجموعی طور پر 2.2 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کی تھیں، جن میں چین کے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی واپسی بھی شامل تھی۔
