اسلام آباد (ویب نیوز): پاکستان نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے برادر مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے اشتعال انگیز حملے پورے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت دفاع کے مطابق مشرقی علاقے اور ریاض میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش دفاعی نظام نے ناکام بناتے ہوئے تمام حملہ آور ڈرونز تباہ کر دیے۔
