پاکستان ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

پاکستان کی سعودی عرب میں تیل پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان نے سعودی عرب کے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں تیل پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حملوں سے تیل پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور متعدد شہری زخمی ہوئے، شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی حکام کے مطابق پائپ لائن پر حملہ عراقی سرزمین سے کیا گیا، جبکہ عراقی وزیراعظم نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف اور ایران سے منسلک شلمچہ سرحد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔