تازہ ترین ۱۰ جون ۲۰۲۶

پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی روکی، ٹرمپ کا دعویٰ

اسلام آباد(صداقت ویب سائٹ)امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی روک دی تھی۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اور ان کے اچھے دوست ہیں اور دونوں بہترین شخصیات کے حامل ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق پاکستان اب بھی ایران سے متعلق معاملے میں سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹرمپ کے بیان نے خطے میں جاری کشیدگی اور سفارتی رابطوں کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے، تاہم اس حوالے سے پاکستان یا ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔