تازہ ترین ۹ جون ۲۰۲۶

پاکستان کو 2026ء میں خواتین کے دو بڑے بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد(ویب نیوز) پاکستان کو 2026ء میں خواتین کے دو بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی ہے، جو ملک میں پہلی بار مسلسل منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں کا آغاز 5 اکتوبر سے اسلام آباد میں ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے اس پیش رفت کو خواتین ٹینس کے فروغ کے لیے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔ پاکستان ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کی صدر اسما خاور کا کہنا ہے کہ ان ٹورنامنٹس کے انعقاد سے عالمی ٹینس میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی اور ملک میں خواتین کھیلوں کے فروغ کو نئی تقویت ملے گی۔