مقامی ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

پاکستان کا معاشی مستقبل بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے وابستہ ہے، گورنر جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(ویب نیوز)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے جڑا ہوا ہے اور صوبے کو درپیش پیچیدہ چیلنجز کا حل سنجیدہ اقدامات، سماجی انصاف اور عوامی اعتماد کے فروغ میں مضمر ہے۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور صوبائی امیر و رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں جبکہ پائیدار امن کے لیے سماجی انصاف، عوامی اعتماد اور سیاسی مکالمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں نوجوانوں کی مؤثر شمولیت یقینی بنائی جائے تاکہ وہ قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ گورنر نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں، مذہبی شخصیات اور باشعور طبقات کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سماجی ہم آہنگی، سیاسی ڈائیلاگ اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اجتماعی کوششوں سے ایک پرامن، خوشحال اور