مقامی ۲۹ جون ۲۰۲۶

پاکستان پانچ اکائیوں پر مشتمل وفاق ہے، پشتونخوا وطن کی تقسیم قبول نہیں، مابت کاکا

کوئٹہ (ویب نیوز): عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پاکستان پانچ وفاقی اکائیوں پر مشتمل ملک ہے اور آئینی ڈھانچے میں غیر ضروری مداخلت ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا وطن کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں، جبکہ ملک میں سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل آئین پر مکمل عملدرآمد اور جمہوری اداروں کے استحکام میں ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔