پاکستان ۳۰ اگست ۲۰۲۶

پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض قبل از وقت ادا کردیا

اسلام آباد (ویب نیوز): وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے مالی سال 2026-27 کے دوران اب تک 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا ہے، جو ملک کی تاریخ میں قرض کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت ادائیگی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق قبل از وقت ادا کیے شوو قرضونو مجموعی حجم تقریباً 6000 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، مالی سال 2024-25 میں 1800 ارب اور مالی سال 2025-26 میں 2900 ارب روپے قرض قبل از وقت ادا کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیاد پر قرض کی قبل از وقت واپسی میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرضوں کی بروقت اور قبل از وقت ادائیگی سے مستقبل میں قرضوں کی واپسی کا دباؤ کم، سرکاری مالیات مضبوط اور معیشت کے لیے مزید مالی گنجائش پیدا ہوگی۔